13

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے خوشاب میں شہر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے خوشاب میں شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری بیوٹیفیکشن کام کاجائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع خوشاب میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس ، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے نکاسی آب اور جاری ڈرینج سسٹم کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنرسرگودہا حافظ شوکت علی بیوٹیفکیشن پلان کے مطابق جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے کلمہ چوک اور تحصیل آفس روڈ خوشاب کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنرسرگودہا ڈویژن نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے متعلقہ افسران کو بیوٹیفیکشن پلان پر جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کوہدایت کی کہ وزیر اعلی ا پنحاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری بیوٹیفکیشن پلان کے کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ۔علاوہ ازیں کمشنر نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کابلی دروازہ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام سے قبل تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کے روٹس کو کلئیرکیا جائے ۔ جلوسوں کے روٹس پر تعمیرومرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری طور پر درست کروایا جائے۔ کمشنرسرگودہا حافظ شوکت علی نے کہا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو کسی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ہدایت کی کہ جاری ڈرینج سسٹم پراجیکٹ کی نگرانی خود کریں۔اس موقع پراے سی خوشاب ، اے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول ،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں