میرپورخاص (شاھدمیمن) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر محکمہ ماحولیات میرپورخاص کی جانب سے چاندنی چوک سے جرواری چوک تک گرین بیلٹ کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے 50 پودے لگائے گئے جس میں ٹاؤن چئیرمین محمد فاروق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالعزیز مہر ، کیمیسٹ شاہد الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات وکرم کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شہباز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ،فیلڈ سپروائزر انتظار حسین ، محسن علی،کونسلر لیاقت شاہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد رند نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 5 جون کو عالمی ماحولیات کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فردکا قومی و اخلاقی فرض ہے آئیں آج کے دن ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنے شہروں دیہاتوں دریاؤں زمین اور فضا کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک کرنے کے اپنا کردار ادا کریں گے آلودگی سے بچاؤ ہی ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہے لہذا ہمیں ہر قسم آلودگی سے بچاؤ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس ضمن میں ہر انسان اپنے اپنے حصے حصے کا پودا ضرور لگائیں اور اس کی دیکھ بھال بھی ضرور کرے ۔
11