10

ایم ٹی آئی صوابی میں تیسری بار ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایم ٹی آئی صوابی میں تیسری بار ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سیشن میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود و دیگر براہ راست عوام سے گفتگو کریں گے۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق، ایم ٹی آئی صوابی میں 5 جون بروز جمعہ بوقت دوپہر 12 بجے عوامی مسائل کے فوری حل اور مؤثر رابطے کے فروغ کے لیے تیسری بار ای-کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سیشن میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود،میڈیکل ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر براہِ راست عوام سے گفتگو کریں گے اور ہسپتال سے متعلق مسائل، شکایات اور سوالات کے جوابات فراہم کریں گے۔مزید برآں، گزشتہ ای-کھلی کچہری کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور عوام کے سامنے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔کمنٹس سیکشن میں موصول ہونے والے سنجیدہ اور ہسپتال سے متعلق سوالات کو نوٹ کیا جائے گا، جن کے جوابات آن لائن فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں