ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ٹینکی موڑ فورٹ عباس روڈ پر ٹرک اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمتوں سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار فیملی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں مبارک آباد کے رہائشی 45 سالہ مناف ولد قاسم اور 23 سالہ ثناء زوجہ وسیم سر پر گہری چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں میں 23 سالہ عامر، 25 سالہ عثمان اور 18 سالہ علی رضا شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر تمام طبی پروٹوکولز کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]