17

سکھر: لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، شیخ برادری کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

سکھر سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے سینر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو۔
سکھر: لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، شیخ برادری کا احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

سکھر ( ) تھانہ سائٹ ایریا کے علاقے نصیرآباد میں واقع پی پی ایچ آئی سینٹر میں مبینہ طبی غفلت کے باعث ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر شیخ برادری کی جانب سے گلشن اقبال شیخ کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں علی مردان شیخ، یونین کونسل کے وائس چیئرمین فرحان علی شیخ، شیخ کمیونٹی کے رہنما جاوید احمد شیخ ،خاتون کا شوہر یاسین شیخ ، سمیت برادری کے دیگر افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 25 مئی 2026 کو ایک خاتون کو ڈیلیوری کے لیے نصیرآباد کے پی پی ایچ آئی سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں داخلے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لیڈی ڈاکٹر سائرہ نے اہل خانہ کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، مظاہرین کے مطابق دو گھنٹے بعد ڈاکٹر نے خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، جس پر اسے فوری طور پر سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا۔ تاہم سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو بتایا کہ خاتون انتقال کر چکی ہے، شیخ برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غریب خاندان کی خاتون کی موت پی پی ایچ آئی سینٹر میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور لیڈی ڈاکٹر سائرہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم نہ کیا گیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو شیخ برادری سکھر کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں