میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
میلسی کے نواحی تاریخی قصبہ خان پور میں معروف موٹیویشنل اسپیکر اور سماجی شخصیت علمدار حسین بھٹہ کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹس میلسی اور سٹی پریس کلب میلسی کے عہدیداران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور باہمی روابط کے فروغ سمیت مختلف سماجی و تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ میلسی میں طلباء و طالبات کو ملازمتوں کے حصول، فنی تعلیم اور ہنر مندی کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس کے ذریعے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور روزگار کے مواقع سے روشناس کرایا جائے گا۔
تقریب میں صدر سٹی پریس کلب میلسی و معروف کالم نگار محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، نائب صدر سٹی پریس کلب میلسی و معروف گلوکار الطاف ساگر، انفارمیشن سیکرٹری محمد اکرم بھٹی، فنانس سیکرٹری محمد اکرم بھٹی، سجاد سحر، ڈاکٹر ناصر منظور، اسد اور محمد سلیم سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے علمدار حسین بھٹہ کی جانب سے عید ملن پارٹی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات صحافی برادری میں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی اور ملکی ترقی، امن و استحکام اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے دعا کی گئی۔
14









