12

بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

بھارتی S-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔صدر الیگزینڈر ووچیچ

سربیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سربیا کے صدر نے معرکہ حق کے دوران بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی۔ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔ الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں