*عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو جو ہو رہا ہے یہ تین ایمپائرز اور تین کھلاڑی بھی ہیں،چوتھی ان کے ساتھ پی ڈی ایم ملی ہوئی ہے،ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے
*عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو
جو ہو رہا ہے یہ تین ایمپائرز اور تین کھلاڑی بھی ہیں،چوتھی ان کے ساتھ پی ڈی ایم ملی ہوئی ہے،ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے
قاضی فائز عیسیٰ نے پہلے سے ہی توسیع کا منصوبہ بنا رکھا تھا،ہمارا انتخابی نشان لینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ جانبدارانہ تھا،سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضح کر دیا ہے
چیف جسٹس نے پہلے الیکشن فراڈ کو تحفظ دیا اب یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننا شروع ہو گیا ہے،قاضی فائز عیسیٰ توسیع کے مفاد میں پی ٹی آئی کو کرش کر رہا ہے
ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی جماعتیں ہیں ان کے پارٹی الیکشن کو کوئی نہیں پوچھتا ،ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم کر دیئے گئے
چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں دونوں کا مفاد توسیع میں ہے
اگر چیف جسٹس بے قصور تھا تو پنڈی کے کمشنر کے بیان کے بعد اسے کیوں نہیں بلایا،چیف جسٹس راولپنڈی کے کمشنر کے اغوا پر بات نہیں کرتا کیونکہ اس کا نام بھی بیچ میں ہے،کس ملک میں کمشنر کو اغواء کیا جاتا ہے
چیف جسٹس نے ٹرائبیونلز کی بجائے الیکشن کمیشن کے امپائرز کا فیصلہ کروا دیا تاکہ دو تہائی اکثریت حکومت کو دی جا سکے
چیف جسٹس اب 63 اے کے پیچھے پڑ گیا ہے تاکہ فلور کراسنگ کو جائز قرار دیا جا سکے اور انہیں توسیع مل سکے،دنیا کے کسی چیف جسٹس نے ایسا نہیں کیا جو پاکستان کے چیف جسٹس کر رہے ہیں
تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے اس کے لیے اسے پی ڈی ایم کی ضرورت ہے، ان کو پاور میں رہنے کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہے،سپنے اقتدار کے لیے یہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی اور جمہوریت ملک کے نظام کو تباہ کر رہے ہیں
مک تباہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ان سب کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہے قوم ایک ایک ڈالر کی بھیک مانگ رہی ہے،ملک میں اخلاقیات کا قتل ہو رہا ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں
انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا ہم احتجاج کریں گے، این او سی دے دیا تو انہوں نے ہمیں شہر سے باہر بھیج دینا ہے اور6 بجے کا وقت دے کر سڑکیں بلاک کر دینی ہیں
ہم اسلام آباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کریں گے،پاکستان کے لئے اب شہریوں اور قوم کو نکلنا پڑے گا،اب صرف احتجاج کریں گے
قوم اور نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ اپنے ملک اور مستقبل کے لیے نکلیں، 10لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں،ایس آئی ایف سی کو سرمایہ کاری کے لیے بنایا گیا تھا مگر پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے،یہ اپنی ذات کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا