میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی ستھرا پنجاب ملازم کی برطرفی پر سوشل میڈیا بحث، اصل حقائق سامنے آگئےمیلسی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کیے جانے کے بعد شہر میں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض افراد نے سوشل میڈیا اور مقامی سطح پر مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ ملازم انتہائی محنتی اور ذمہ دار تھا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی
آلائشیں موجود ہونے کا الزام بھی انتظامیہ پر عائد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے کی اصل حقیقت کچھ اور نکلی۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی جانب سے متعلقہ ملازم کو متعدد بار فون کالز کی گئیں تاکہ وہ اپنی مقررہ ڈیوٹی کے مقامات پر موجودگی یقینی بنائے، تاہم ملازم نہ صرف اپنی ڈیوٹی کے علاقوں میں موجود نہیں پایا گیا بلکہ اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند رہا۔انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی عملےکومخصوص علاقوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور شہری صفائی برقرار رکھنے کیلئے
سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو اور رابطے میں بھی نہ ہو تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانا انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے۔دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے ملازم کے حق میں بیانات اور پریس کانفرنسز بھی سامنے آئیں جن میں صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ تاہم شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ معاملے کو جذباتی انداز میں پیش کرنے کے بجائے حقائق کو سامنے رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام کو درست
معلومات فراہم کی جا سکیں
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے۔
ربیعہ میری بھانجی ہے.
معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا واپڈا چیف سے ملاقات۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا تھیلیسمیا سینٹر کا دورہ
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا تھیلیسمیا سینٹر کا دورہ