24

یہ ہے وسیم اکرم کی مکمل ویڈیو۔ وسیم نے پہلےرمی جمار روایتی طریقے سے مکمل کیا

یہ ہے وسیم اکرم کی مکمل ویڈیو۔ وسیم نے پہلےرمی جمار روایتی طریقے سے مکمل کیا۔ تین بار آرام سے بازو اٹھا کر کنکریاں پھینکیں ابتدا ہی میں وسیم اکرم کی جانب سے رمی جمار فریضہ ادا کرتے کلپ ہے۔ )
جب یہ کنکریاں مارنے کا فریضہ مکمل ہوگیا ، تب کچھ دیر بعد جوش میں آ کر شیطان کو سوئنگ یارکر کرائے اور لگتا ہےپھر جا کر وسیم اکرم کو سکون آیا کہ اب شیطان کی ایسی کی تیسی پھیر دی۔ یہ وہی پنجابی محاورے والا حال ہےکہ انگریزی میں سخت لفظ کہہ کر دل ٹھنڈا نہیں ہوا تو مور اوور کہہ کر پنجابی میں صلواتیں سنا ڈالیں۔
میں وسیم اکرم کے اس فعل کا دفاع نہیں کر رہا، البتہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تنقید سےپہلے کم از کم مکمل ویڈیو تو دیکھ لی جائے تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ وسیم نے رمی جمار روایتی طریقے سے ادا کر لی تھی۔ یہ اس کی باولنگ ایکشن والا کلپ بعد کا ہے۔ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، مگر بعض اوقات لوگ اپنے انداز میں شیطان سے نفرت اور بیزاری ظاہر کرتے ہیں ، چاہے وہ زیادہ سنجیدہ، متین یا مستند طریقہ نہ بھی ہو۔ اسی وجہ سے قریب کھڑے شرطے نے بھی نہیں روکا ٹوکا، ورنہ یہ شرطے روک دیا کرتے ہیں۔ شیطان کی درگت بنتے دیکھ کر البتہ لگتا ہے یہ سعودی پولیس والے بھی دل میں خوش ہی ہو رہے ہیں کہ چلو اس منحوس کو جوتے اور لعنتیں ہی پڑ رہی ہیں، دو چار ریورس سوئنگ یارکرز ہی سہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں