21

*بجلی و گیس کا مجموعی گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف*

*بجلی و گیس کا مجموعی گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف*

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی اور گیس کا مجموعی گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس تین ہزار 500ارب روپے تھا جبکہ مجموعی بیرونی قرضہ 137ارب 56کروڑ ڈالر ہے۔

قائمہ کمیٹی نے ٹیکس بیس بڑھانے کے بجائے ان ڈائر یکٹ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر مسلسل انحصار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین کمیٹی نے گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ، سرکاری اداروں میں اصلاحات کی سست رفتار،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے باعث بڑھتے ہوئے سماجی و معاشی دباؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں