November 29, 2026

کچے کے ڈا۔کؤؤں کے لیے پنجاب سے مال سپلائی کرنے والی آنٹی حسینہ شکار پور پولیس کی گرفت میں آگئی

FB_IMG_1779779459730

کچے کے ڈا۔کؤؤں کے لیے پنجاب سے مال سپلائی کرنے والی آنٹی حسینہ شکار پور پولیس کی گرفت میں آگئی ۔۔۔۔ پہلی تصویر حسینہ نامی ایک خاتون کی ہے جو گرفتاری سے قبل صادق آباد میں مقیم تھی ، باقی تینوں تصویریں لاہور کی تین لڑکیوں کی ہیں ۔۔۔ ناقابل یقین کہانی کائنات نامی لڑکی کی زبانی ۔۔ میں نیشنل ہسپتال لاہور میں بطور نرس کام کرتی تھی ، مجھے پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کا بہت شوق تھا ، انہی دنوں عمران نامی ملتان کے ایک لڑکے نے اسے ورغلایا پھسلایا کہ صادق آباد چلتے ہیں وہاں کے کچھ امیر کبیر لوگوں نے مجھے رشتہ کرانے کا کہہ رکھا ہے ۔ اس بہانے سیر بھی ہو جائے گی اور آپ کی زندگی بھی بن جائے گی ۔کائنات نے آگے اپنی دونوں سہیلیوں کو بھی انوائٹ کیا چنانچہ سیر سپاٹوں کی شوقین یہ تین لڑکیاں عمران کے ساتھ صادق آباد پہنچ گئیں ۔۔۔جہاں ایک دو دن انہیں عمران نے حسینہ آنٹی کے مکان پر رکھا اور پھر روہڑی لے گیا وہاں سے 3 موٹرسائیکلوں پر یہ سیاحت کی شوقین لاہوری کڑیاں اجنبی مردوں کے ساتھ ان دیکھی راہوں پر گامزن ہوئیں ۔۔ منزل آگئی تو پتہ چلا یہ کچے کے ڈا۔کؤؤں کے پاس پہنچ چکی ہیں ۔۔۔ وہاں ویرانوں اور جنگلوں کی بور زندگی کے مارے کچے والوں نے انکے ساتھ کیا سلوک کیا یہ بیان سے باہر ہے ، لڑکیوں کے بقول یہ پوچھیں کہ کیا کچھ نہیں ہوا ۔۔۔ 13 دن ڈا۔کؤؤں کے قبضے میں رہنے کے بعد یہ لڑکیاں کسی نہ کسی طرح انکے چنگل سے بھاگیں ، کئی گھنٹے پیدل سفر کرتی رہیں اور آخر کار ایک سڑک پر چنگ چی لوڈر والے نے انہیں شکار پور پہنچا دیا ۔ اب یہ لڑکیاں سوچ رہی تھیں کہ کیا کریں کہاں جائیں اور کس سے فریاد کریں ۔۔۔ ایک لڑکی کی رائے تھی کہ جو ہوا سو ہوا اب چلو واپس لاہور ۔۔۔ یہی صلاح مشورہ ہو رہا تھا کہ شکار پور پولیس نے اجنبی اور انجان سمجھ کر لڑکیوں سے نام پتہ اور ٹھکانا پوچھا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انہیں تھانے لے آئی ، لڑکیوں کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں حسینہ نامی اس خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسکا ابتدائی موقف تھا کہ اس نے خدا ترسی کے لیے لڑکیوں کو اپنے گھر پر رکھا جبکہ اسکا شوہر رکشہ چلاتا ہے ۔۔ جب پولیس نے سارے معاملے کی کھوج لگائی تو پتہ چلا کہ حسینہ ۔ اسکا شوہر عاشق جتوئی اور ملتانی نوجوان عمران ۔۔ ملکر ایسا گیننگ چلاتے ہیں جو پنجاب کے مختلف شہروں سے جوان اور خوبصورت لڑکیاں بہلا پھسلا کر اور آشنائی کے چکر میں یہاں صادق آباد اور روہڑی لاتا ہے اور پھر یہ لڑکیاں کچے کے ڈا۔کؤؤں کو پیش کی جاتی ہیں جو انہیں اس خدمت پر بھاری انعام سے نوازتے ہیں شکار پور پولیس گیینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری میں لگی ہے

You may have missed