سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)انتظامیہ کی نااہلی ، شہری عیدالفطر کے بعد عیدالاضحی بھی گندگی میں منائیں گے تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ اور متعلقہ محکموں ونجی کمپنیوں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں جیلانی روڈ ، بروہی محلہ ، محمد شاہ گلی ، مائیکرو کالونی ، پرانہ سکھر ، نیو پنڈ ، نیو گوٹھ ، مینارہ روڈ ، ٹکر محلہ ، فرئیر روڈ ، جناح چوک ، بندر روڈ ، شیخ شنھین روڈ ، میانی روڈ ، غریب آباد ، ریس کورس روڈ ، ریجنٹ سمیت دیگر کاروباری و رہائشی علاقوں میں گندگی کے موجود ڈھیر انتظامیہ کی مثالی اور بلند وبانگ دعوے کی قلعی کھول رہے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں می نکاسی آب سسٹم مفلوج ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پرجمع رہنے پر شہریوں اور مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں نے عید قرباں کے موقع پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور عید قربان جانوروں کی آلائیش اٹھانے کے نامناسب انتظامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ شہری عید الفطر کی طرح عید الاضحیٰ بھی گندگی کے ڈھیروں کیساتھ منائیں گے شہری حلقوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کا بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]