ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد، ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ افسران کی شرکت۔
نوشہرہ ( گوہر شاہ )
اجلاس میں ضلع نوشہرہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ، لینڈ مافیا، تجاوزات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر نے واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی مسائل میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رکھے جائیں، سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ غیر قانونی مافیا، قبضہ گروپس اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔