15

کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق

کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق

پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب افسوسناک واقعے کے خلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ پولیس حکام نے لواحقین کو ہرممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں