افتخار اللہ جان کو وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
افتخار اللہ جان کی بطور معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات کے پی تقرری وزیر اعلی کا بہترین فیصلہ ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا افتخار اللہ جان وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبر پختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ایم پی اے افتخار اللہ جان کی بطور معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا تقرری وزیر اعلی سہیل آفریدی کا بہترین فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار اللہ جان کی کابینہ میں شمولیت علاقے کے عوام کے اعتماد، سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ افتخار اللہ جان نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور نوجوانوں کی فلاح کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ افتخار اللہ جان خیبرپختونخوا جیلوں میں مظلوم قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے تا کہ جیلوں میں مظلوم قیدیوں کو انصاف بروقت مل سکے۔









