16

پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈورکا دوسرا مرحلہ 10 مئی2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئندہ پانچ برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 کے دورہ بنگلادیش میں پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈورکے آغازکا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان آئندہ 5 برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکا دوسرا مرحلہ 10 مئی2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا جب کہ بنگلادیشی وفد پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکے تحت 3 ہفتے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔مزید براں وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے پاکستان اوربنگلا دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں