24

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)رحیم یار خان تھانہ آباد پور کی حدود مڈ منٹھار میں انصاف دم توڑنے لگا جہاں

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)رحیم یار خان تھانہ آباد پور کی حدود مڈ منٹھار میں انصاف دم توڑنے لگا جہاں ایک غریب خاندان بااثر ملزمان کے ظلم اور پولیس کی مبینہ جانبداری کے خلاف دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے متاثرہ خاندان کا دہائی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سنگین تشدد اور ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود مقامی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جبکہ ملزمان نے تاحال کسی قسم کی ضمانت بھی نہیں کروائی الٹا مظلوم خاندان کو ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں متاثرین نے مقامی پولیس پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں