11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈاکٹر یوسف میمن کا این ڈی ایف بحالی مرکز گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈاکٹر یوسف میمن کا این ڈی ایف بحالی مرکز گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ معروف سماجی ماہر ڈاکٹر یوسف میمن نے سماجی تنظیم این ڈی ایف پاکستان کے گلستانِ جوہر کراچی میں قائم بحالی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاؤن سینڈروم، آٹئزم اور دیگر ذہنی معذوری میں مبتلا بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی بحالی اور معاونتی خدمات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران این ڈی ایف پاکستان کے صدر، تمغۂ امتیاز، عابد لاشاری نے ڈاکٹر یوسف میمن کو ادارے کے اقدامات، بحالی پروگرام اور سندھ بھر میں بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی جامع خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایف کے بحالی مراکز میں فزیوتھراپی، اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی، سائیکو تھراپی، غیر رسمی و خصوصی تعلیم، اور والدین و خاندانوں کے لیے معاونتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ذہنی معذوری رکھنے والے بچوں کی زندگی بہتر اور باوقار بنائی جا سکے۔
اس موقع پر عبداللہ سولنگی بھی ڈاکٹر یوسف میمن کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈاکٹر یوسف میمن نے این ڈی ایف پاکستان اور عابد لاشاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی بحالی، شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد لاشاری کو تمغۂ امتیاز سے نوازا جانا ان کی طویل سماجی خدمات اور معذور بچوں و افراد کے لیے نمایاں کردار کا درست اعتراف ہے۔
ڈاکٹر یوسف میمن نے عابد لاشاری کو اس باوقار سول اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانی خدمت، قیادت اور معذوری کے شعبے میں شمولیتی سوچ قومی سطح پر خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
حاجی عابد لاشاری نے ڈاکٹر یوسف میمن کا مرکز کے دورے اور این ڈی ایف پاکستان کی خدمات کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ این ڈی ایف پاکستان مستقبل میں بھی معذور بچوں کی بحالی، تعلیم، شمولیت اور ایک باوقار و قابلِ رسائی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں