14

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ کی معروف فلاحی تنظیم کاشف اقبال تھیلیسیمیا کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری

ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹہ کی معروف فلاحی تنظیم کاشف اقبال تھیلیسیمیا کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور مثالی اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت ضلع ٹھٹہ کے سات مستحق اور بے روزگار خاندانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے سات ٹھیلے، کاروباری سامان اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔ اس اقدام سے کئی غریب خاندانوں کے بجھے ہوئے چولہے دوبارہ روشن ہوگئے اور ان کی زندگیوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے ۔علاقے کے سماجی حلقوں نے کاشف اقبال تھیلیسیمیا کی اس انسان دوست کاوش کو بے حد سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں مستحق افراد کو صرف امداد دینے کے بجائے انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے، جس سے وہ خود کفیل ہو کر عزت کے ساتھ اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کاشف اقبال تھیلیسیمیا اس سے قبل بھی متعدد غریب اور ضرورت مند افراد کو روزگار فراہم کرچکی ہے، جبکہ ادارے کی جانب سے ہزاروں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات دے کر ان کی زندگیاں بچانے کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں بے گھر خاندانوں کو رہائش فراہم کرکے ادارے نے سماجی خدمت کی روشن مثال قائم کی ہے۔اس موقع پر محمد اقبال نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دسترخوانوں اور راشن کے انتظار میں رہنے کے بجائے محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کریں اور اپنے بچوں کو حلال رزق کھلائیں۔ انہوں نے کہا کہ باعزت روزگار انسان کی عزتِ نفس بحال کرتا ہے اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ غربت، بے روزگاری اور محرومیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ سماجی، عوامی اور فلاحی حلقوں نے کاشف اقبال تھیلیسیمیا کی خدمات کو انسانیت کی بے لوث خدمت قرار دیتے ہوئے حکومت اور دیگر سماجی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فلاحی منصوبوں کی سرپرستی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان مستفید هوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں