زرعی یونیورسٹی پشاور اور الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔
یاد رہے کہ فریقین مختلف مشترکہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا، پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان اور الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاؤن و شراکت داری، باہمی دلچسپی کے وسیع شعبوں میں دوطرفہ تعاؤن پر مبنی تعلقات قائم کرنے اور اپنے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔فریقین مختلف مشترکہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ کے لئے تعاؤن کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان نے کہا کہ اس معاہدے کے دورس نتائج اخذ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے فارغ التحصیل طلباء صوبائی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر زراعت و لائیوسٹاک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے الخدمت فاؤنڈیشن کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں کارخیر میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مفاہمتی سمجھوتے سے دونوں اداروں کو فوائد ملنے کی توقع ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر مدثر اقبال نے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر اوریک، زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف اور الخدمت فاونڈیشن ضلع پشاور کے صدر حاجی افتخار احمد ایم او یو کے فوکل پرسنز ہونگے۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر وائس چانسلر سیکرٹریٹ ماجد خان اور ڈاکٹر نذیر احمد سمیت الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے حکام موجود تھے۔