20

ھارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری مورخہ 17/05/2026 تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کو رات 1 بجے اطلاع ملی

ھارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری مورخہ 17/05/2026
تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کو رات 1 بجے اطلاع ملی کہ ایک بچہ جو لاپتہ ہوگیا۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے
کرتے ہوئے جناب ڈی ایس پی غازی اقبال جوئیہ صاحب نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کروادی۔ پولیس ٹیموں کی محنت مختلف cctv کیمرہ جات چیک کرنے اور سوشل میڈیا پر خبروں اور والدین و اہل علاقہ کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں چند گھنٹوں میں بچے کا سراغ لگا لیا گیا بچہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا گھر میں معمولی بات پر ناراض ہوکر حاصلپور بہاولپور کی طرف جا رہا تھا جسکو لاری اڈا پر اتار کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ بچے کا نام محمد عمیر ولد عبد الرحمٰن سکنہ حق کالونی ہارون آباد عمر 17 سال جسے تلاش کر لیا۔
بعد ازاں پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا، جس پر اہل خانہ نے پولیس کی کاوشوں پر اطمینان اور ایس ایچ او خالد رؤف خان اور جناب ڈی ایس پی غازی اقبال جوئیہ صاحب اور انچارج CCTV عمران علی جوئیہ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں