16

ضلع چارسدہ کے تمام صحت مراکز کے انچارجز کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

ضلع چارسدہ کے تمام صحت مراکز کے انچارجز کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے کی۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع چارسدہ کے تمام صحت مراکز کے انچارجز کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شعیب جان ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذیشان حیات خان ٹی اے ٹیم کے فیصل اعجاز ڈی ایچ آئی ایس سیکشن، ڈویلپمنٹ سیکشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اسٹور کیپر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے تمام ہسپتالوں کے انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:اپنے تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ایل ایچ وی (LHV) کی موجودگی لازمی بنائی جائے۔تمام عملہ مناسب یونیفارم اور ڈریس کوڈ میں ڈیوٹی انجام دے۔صحت مراکز میں صفائی ستھرائی اور عمارت/انفراسٹرکچر کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔او پی ڈی اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔مزید برآں تمام عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی رجسٹریشن AI Smart Attendance سسٹم میں مکمل کریں۔ ڈیوٹی اوقات درج ذیل ہوں گے: صبح کی شفٹ: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے شام کی شفٹ: دوپہر 2:00 بجے تا رات 8:00 بجے رات کی شفٹ: رات 8:00 بجے تا صبح 8:00 بجے تمام انچارجز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے پروجیکٹ اسٹاف، ڈبلیو ایچ او اسٹاف اور دیگر تمام ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ ہسپتال کے انچارج سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں