16

سکھر:(۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر سکھر و روہڑی کی کھوکھر برادری

سکھر:(۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر سکھر و روہڑی کی کھوکھر برادری کی بڑی تعداد نومنتخب صدر لالا عابد کھوکھر کو مبارکباد دینے پہنچ گئی، کونسلر آصف علی کھوکھر کی قیادت میں سرپرست اعلٰی ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام حسین کھوکھر سمیت حاجی کجل الدین کھوکھر، استاد مجاہد کھوکھر، ولی محمد کھوکھر، محمد اجمل کھوکھر، محمد امجد کھوکھر فنانس سیکرٹری اعجاز احمد کھوکھر و دیگر معززین نے نومنتخب صدر لالا عابد کھوکھر کو پھولوں کے ہار پہناکر سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جبکہ جنرل سیکریٹری ظفر اقبال صدیقی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جہانزیب علی کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر نومنتخب صدر نے خطاب کرتے ہوئے آنیوالے کھوکھر برادری کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میری ماں کی دعاؤں کی بدولت ملی ہے اور میں اپنی کامیابی کو اپنی ماں کے نام کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ غریب آباد کے تاجر بھائیوں نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے جتوایا ہے انشاءاللہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انکی بھرپور خدمت کرونگا اور ہر ممکن مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں