7

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی عدالت میں پیش، قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی عدالت میں پیش، قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں نامزد سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کے حق میں دلائل پیش کیے عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی واضع رہے کہ تقریباً 20 ماہ قبل ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی پولیس حراست میں مبینہ ہلاکت کے بعد سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی مسلسل روپوش تھے بعد ازاں میرپورخاص کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں