*درود شریف کے مسائل و فضائل* اتوار 29 ستمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*درود شریف کے مسائل و فضائل*
اتوار 29 ستمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
(طبع اؤل ستمبر 2018)
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(قسط اول)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جمعہ کی رات اور دن میں کثرت سے مجھ پر درود بھیجو، پس بیشک تمھارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ھے۔
(حدیث صحیح)
*نبی ﷺ پردرود وسلام اور ان کے مسائل*
نبی ﷺ پہ درودوسلام کے تعلق سے لوگوں میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اسی وجہ سے مختصرا” اس پر روشنی ڈالنا مناسب هو گا
(1) *نبی ﷺ پر درود شریف پڑھنے کا حکم:*
نبی ﷺ کے حقوق میں سے اطاعت ومحبت کے علاوہ آپ پر درودوسلام پڑھنا ہے ۔ اللہ تعالی نے اس کاحکم فرمایا ہے :
إِنَّ اللَّهَ وَمَلٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا
عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا (الاحزاب: 56)
ترجمہ: بے شک میں (اللہ) اور میرے فرشتے درود اور سلام نبی پر بھیجتے ہیں۔اے ایمان والوں تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجو۔
(2) *درود وسلام میں فرق:*
*درود یہ ہے*
اللهم صل علی محمد و علی ال محمد کما صلیت علی ابراهیم و علی ال ابراهیم انک حمید مجید۔اللهم بارک علی محمد و علی ال محمد کما بارکت علی ابراهیم و علی ال ابراهیم انک حمید مجید۔
*سلام یہ ہے*
السلام علیک ایهاالنبی و رحمة الله و برکاته
اللہ کے درود کا مطلب فرشتوں میں نبی ﷺ کی تعریف کرنا، فرشتوں کے درود کا مطلب نبی ﷺ کے حق میں رحمت وبرکت کی دعاکرنا اور انسانوں کے درود کا مطلب نبی ﷺ کےلئے رحمت وبرکت اور مغفرت کی دعاء کرنا ہے ۔ اور لفظ سلام تو معروف ہے سلامتی کی دعاء کرنا۔
(باقی کل قسط دوئم میں)
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333