August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) بہاولنگر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ، سٹی سکول فٹبال گراؤنڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے تمام مسالک ایک ہیں ،حکومت ارتدادی

IMG-20240929-WA0018
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) بہاولنگر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ، سٹی سکول فٹبال گراؤنڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے تمام مسالک ایک ہیں ،حکومت ارتدادی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے، قادیانی ملکی قوانین کا احترام کریں اس موقع پر امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ ناصر الدین خان خاکوانی ، مولانا اللہ وسایا ، شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون ، مفتی خلیق احمد اخون ، مولانا معین الدین وٹو ، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولاناشاہد عمران عارفی سمیت مبلغین نے خطاب کیا شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا کوئی ناموس رسالت کے قوانین کو ختم نہیں کرسکتا ،قادیانی تائب ہوکر اسلام قبول کرلیں ، شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے کہا پوری قوم اور اسلامیان پاکستان ختم نبوت کے ایشو پر متحد ہیں ، مولانا ناصر الدین خان خاکوانی نے کہا شہدا و غازیان ختم نبوت کو بھلایا نہیں جاسکتا اس نظریہ ختم نبوت نے قوم کو متحد رکھا ہوا ہے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے تفصیل سے عالمی مجلس کی کاوشوں کو ذکر کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل ناظم سید احمد ندیم زمان شاہ، ایم پی اے سہیل خان اور سابق ایم پی اے رانا عبد الروف سمیت مفتی محمد نصر اللہ خان ، صاحب زادہ حافظ اکرام الحسن بھی موجود تھے ۔ چشتیاں ، ہارون سمیت فورٹ عباس سے بڑے قافلے کانفرنس میں شریک ہوئے اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے رضاکاروں اور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0