سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور
پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔جنید انوار چوہدری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستان سے فشریز ایکسپورٹ پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار رہی، جولائی تا دسمبر فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وسطی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایکسپورٹرز کے مطابق مالی سال 23-2022 میں فشریز ایکسپورٹ 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، پاکستانی فشریز ایکسپورٹ اربوں ڈالرز ہونے کا پوٹینشل رکھتی ہیں۔