6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ؤرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ؤرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کھیل انسانی زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوان نسل میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحت مند سرگرمیاں ہی ایک مضبوط، باشعور اور باصلاحیت قوم کی بنیاد بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا سکیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے مختلف سپورٹس پروگرامز، مقابلہ جات اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے جذبات کو فروغ ملتا ہے جو معاشرے کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند زندگی گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں