8

روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ۔

روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ۔

یاد رہے کہ یوکرین نے بھی اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج روس اور یوکرین کے درمیان 205 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبادلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی سے منسلک معاہدے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے فوجی بیلاروس میں موجود ہیں جہاں انہیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی تبادلے میں ثالثی کی۔دوسری جانب یوکرین نے بھی اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت اس ماہ کے شروع میں 1000 فوجیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں