میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
میلسی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اَکمل خان منیس اپنی شرافت، خوش اخلاقی اور عوامی خدمات کے باعث علاقہ بھر میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ منیس گروپ سے وابستہ ہیں اور میلسی دوہرٹہ کے رہائشی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔اَکمل خان منیس اپنے حلقے سے دو مرتبہ بھاری اکثریت کے ساتھ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں، جو ان پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور غریب و مستحق افراد کی بھرپور مدد کی۔سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق اَکمل خان منیس ایک بہترین مقرر بھی ہیں، جو اپنے مدلل اندازِ گفتگو اور عوامی مسائل پر کھل کر مؤقف پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]