7

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو میں مرکزی چیئرمین راشد علی بلیڈی کی

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

سامارو میں مرکزی چیئرمین راشد علی بلیڈی کی ہدایت پر “قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے المذاہب ہم آہنگی آف پاکستان” کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور “معرکۂ حق 2025” کی حمایت میں ٹاؤن کمیٹی سے نیشنل پریس کلب سامارو تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی رہنماؤں، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی کے حق میں زوردار نعرے بازی کی۔
ریلی کی قیادت ڈویژن پریزیڈنٹ علی حسن سولنگی، ضلعی صدر علی محمد شیدی، تعلقہ صدر عبدالحکیم خاصخیلی، نائب صدر مورو شرما اور جنرل سیکریٹری مکیش کمار چیلانی نے کی۔
اس موقع پر شوکت زنگی، ہائی کورٹ کے وکیل صدام چانڈیو، علی بخش راہو، ڈاکٹر ایم لعل واگھانی، گلجی مل سورماڻي، سماجی رہنما عظیم خاصخیلی، مولوی غلام مصطفیٰ صابری، ہریش مالھی، موہن داس اور خوشحال مالھی سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں