5

کرمپور لاڑو کے قریب گاؤں علی محمد جعفری کی رہائشی غریب خاتون خيران زوجہ ریجھو جھانگواڻي نے جعفری برادری کے بعض افراد کی مبینہ زیادتیوں

کرمپور لاڑو کے قریب گاؤں علی محمد جعفری کی رہائشی غریب خاتون خيران زوجہ ریجھو جھانگواڻي نے جعفری برادری کے بعض افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف معصوم بچوں سمیت احتجاج کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے مزدور بیٹوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ایک بیٹے کو ناپرکوٹ پولیس گرفتار کر چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض افراد نے ان کی بکریاں اور مویشی چھین لیے اور علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی شکارپور سے انصاف، تحفظ، بیٹوں کی رہائی اور مبینہ طور پر چھینا گیا مال واپس دلانے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں