برطانوی ریلوے اسٹیشن کانظام ہیک‘ یورپ پر حملے کا پیغام نشر۔
برطانوی ریلوے اسٹیشن کانظام ہیک‘ یورپ پر حملے کا پیغام نشر۔
متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند کرکے سائبر سیکورٹی کے ماہرین واردت سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان ریلوے نیٹ ورک
لندن برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوگیا،جس کے بعد ہیکروں نے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پر حملے کا پیغام چلا دیا۔متاثرہ اسٹیشنوں میں لندن یوسٹن، مانچسٹر پکاڈلی، برمنگھم نیو اسٹریٹ اور گلاسگو سینٹرل شامل ہیں۔ریلوے نیٹ ورک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند کرکے سائبر سیکورٹی کے ماہرین واردات سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔