مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ اف پاکستان
پاکستان امن، استحکام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز، علاقائی و عالمی صورتحال اور قومی استحکام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی طبقات کو پاکستان کے استحکام، ترقی اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے علماء کرام کے قومی وحدت کے فروغ میں کردار کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے ایران، امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پاکستان امن، استحکام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔