*بلوچستان: دالبندین میں ٹرالر اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق*
چاغی: بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹرالر اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔
ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔