10

کراچی: جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار۔

کراچی: جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار۔

دستاویزات اور خاتون کے بیان میں بڑے تضادات سامنے آئے، خاتون کا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا۔ترجمان

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی سے عمان جاتے ہوئے خاتون کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا جہاں خاتون کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ دستاویزات اور خاتون کے بیان میں بڑے تضادات سامنے آئے، خاتون کا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا، عمان کے رشتے داری ویزا کے لیے ایجنٹ نے شادی کی جعلی دستاویزات بنائیں۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید کردار بے نقاب ہونے کا امکان ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں