9

قصور غریبوں کی ریڑھیوں پر فوری ایکشن، مگر بااثر افراد کے تجاوزات برقرار

قصور
غریبوں کی ریڑھیوں پر فوری ایکشن، مگر بااثر افراد کے تجاوزات برقرار

قصور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور متعلقہ ادارے بازاروں میں غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے خلاف تو فوری کارروائی کرتے ہیں، مگر بااثر افراد کے غیر قانونی تھڑے اور تجاوزات بدستور قائم ہیں

شہریوں کے مطابق منیر شہید کالونی میں کئی گھروں کے باہر بڑے بڑے تھڑے تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر گھروں کے مالکان نے سڑک کا آدھا حصہ بھی اپنے استعمال میں لے رکھا ہے، جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے تو قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ غریب ریڑھی بانوں کے روزگار ختم کرنے کے بجائے بااثر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منیر شہید کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مستقل تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور سڑکوں پر قبضہ ختم کرا کے عوام کے لیے راستے بحال کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں