*پاکستان میں ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا*
، پی ٹی اے نے ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کا لائسنس تیار کر لیا ، لائسنس کا مسودہ مشاورت کے لئے جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیک ہولڈر 31 مئی تک پی ٹی اے کو اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کر سکتے ہیں ، لائسنس کے تحت پرواز میں ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی ، لائسنس ہولڈرز ہوائی جہاز میں انٹرنیٹ اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کر سکیں گے