5

میرپورخاص (شاھدمیمن) خدمت القریش کی جانب سے “معرکۂ حق، آپریشن بنیانٌ مرصوص” کی پہلی

میرپورخاص (شاھدمیمن) خدمت القریش کی جانب سے “معرکۂ حق، آپریشن بنیانٌ مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں قریشی برادری، نوجوانوں اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے قومی جذبے کا اظہار کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خدمت القریش کے ذمہ داران نواب قریشی، سلام قریشی، انعام قریشی، شمشاد قریشی، ایڈووکیٹ مجید قریشی، ایڈووکیٹ فیضان قریشی، ایڈووکیٹ حمزہ قریشی، بلال قریشی، شہریار قریشی اور شریف قریشی نے کہا کہ “آپریشن بنیانٌ المرصوص” پاکستان کی کامیابی، قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے مقررین نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستانی عوام اپنی افواج پر مکمل اعتماد رکھتی ہے ریلی کے اختتام پر “آپریشن بنیانٌ المرصوص” کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں