November 18, 2026

پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان۔

IMG-20260506-WA0414

پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان۔

خیبرپختونخوا سے متعلق سفارتی امورکی ذمے داری اسلام آباد میں سفارتخانےکو منتقل ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کیا جارہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا سے متعلق سفارتی امورکی ذمے داری اسلام آباد میں سفارتخانےکو منتقل ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ فیصلہ سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے مؤثر استعمال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔