ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) : انسان کا مخلوقِ خدا کے لیے ایثار ہی اس دنیا کا حقیقی حسن ہے، اور وہ لوگ حقیقی معنوں میں قابلِ تحسین ہیں جو اپنے ذاتی دکھ درد کو پسِ پشت ڈال کر دوسروں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ عوام کی خدمت سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آتی ہے بلکہ انسان کو دلی سکون بھی نصیب ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے ہارون آباد میں صارم ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے اور نجی شعبے کا اس میدان میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وائٹل گروپ ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے غزالہ شاہین، ڈائریکٹر وائٹل گروپ آف کمپنیز چوہدری آصف ثناء، معززینِ شہر، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے صارم ہسپتال کے قیام کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صارم ہسپتال چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا، جہاں ایمرجنسی، جنرل او پی ڈی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جدید طبی آلات اور مستند ڈاکٹرز کی موجودگی میں مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس ہسپتال کے قیام سے ہارون آباد اور گردونواح کے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات حاصل ہوں گی، جس سے علاقے میں صحت کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر ہسپتال کی کامیابی اور عوامی خدمت کے تسلسل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]