4

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاک افواج کی جانب سے بھارتی جاہیت کے خلاف فیصلہ کن

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاک افواج کی جانب سے بھارتی جاہیت کے خلاف فیصلہ کن۔معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں بلدیہ کمیٹی سے ریلی نکالی گئی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور اور سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعودفاروق خان چغتائی۔انار کلی بازار کے دوکان دار جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر۔فرینڈز میڈیا گروپ کے عہدے داران وممبران سمیت دیگر اہم شخصیات نے ریلی میں شرکت کی شرکاء سےخطاب کرتے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور اور سعود فاروق خان چغتائی نے کہا کہ پاکستان افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن اسکے جواب میں پاک افواج نےدشمن کو للکار کر صبح کے وقت منہ توڑ جواب دیا اور اس مشن کو بنیان مرصوص کا نام دیا جو کہ۔معرکہ حق تھا آج اگر دنیا بھر میں ہاکستان۔کا نام فخر سے لیا جاتا ہے تو اسکے پیچھے ہماری فوج کے سپاسالار اور جوان ہیں جن کی قربانیوں سے آج ہمار سر فخر سے بلند ہے یہ فوج ہی ہے جو سرحدوں پر پہرہ دیتی ہے اور عوام سکون۔کی نیند سوتے ہیں اور دنیا کے طاقتور ترین فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی افواج کے جوان ملک کے کسی بھی دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں