26

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنحاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پنحاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بنائے جانے والے ڈسپوزل اور ڈرین سسٹم کر بہتر بنانے کیلئے شوالہ ڈرین اور منگور ڈرین پرشروع کیے جانے والے کاموں کا روڈ میپ تیار کرنےکے حوالے سے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی محکمہ واسا خوشاب عمران علی باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب
ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندررانجھا اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ منٹ پروگرام قاسم لالی نے شوالہ ڈرین اور منگور ڈرین پر شروع کیے جانے والے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے بریف کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا وزیر اعلی ا پنجاب کے صوبہ بھر کی ترقی اور ڈویلپمنٹ مشن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں