کشیدگی کے باوجود 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔
28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی۔
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی، 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی دبئی ایئرپورٹ نے ہینڈل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بحران کے باوجود عالمی پروازیں جاری رکھی گئیں اور اس دوران 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافر نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا تاہم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی مقابلے میں مسافروں کی تعداد کم رہی۔ ائیرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی رہی، دبئی کے دوسرے فضائی ایوی ایشن کے مرکز المکتوم ائیرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری رہا۔