میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صدر میلسی پریس کلب میاں طارق عزیز نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو حقائق کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں میاں طارق عزیز نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں آزادی? اظہار پر قدغنیں، معاشی مشکلات اور صحافیوں کی جان کو لاحق خطرات شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میلسی پریس کلب کے صحافی ہر قسم کے دباؤ کے باوجود سچ اور حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ صحافت صرف خبر دینا نہیں بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکام تک پہنچانا بھی ایک اہم فریضہ ہے۔ میلسی پریس کلب ہمیشہ علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاصدر پریس کلب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ان کے مسائل حل کیے جائیں اور آزادی? صحافت کو عملی طور پر نافذ کیا جائے تاکہ صحافی بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں آخر میں انہوں نے تمام صحافی برادری کو یومِ صحافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سچائی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
ٹریفک بہار مشاعرہ: ادب، شعور اور ذمہ داری کا حسین امتزاج خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صدر میلسی پریس کلب میاں طارق عزیز نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے
ٹھٹھہ رپورٹ ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما سفیر امن سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے اپنے بیان میں کہا
میں امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ اپکو سلام پیش کرتا ہوں