8

جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار۔

جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار۔

دوران تفتیش ملزم کے پاس موجود یونان کا رہائشی کارڈ جعلی پایا گیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن، اسلام آباد ایئرپورٹ نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق، مورخہ 02 مئی 2026 کو ایک مسافر محمد شفیق، جو کہ یونان (Greece) جانے کے لیے ایمریٹس کی پرواز EK615 کے ذریعے سفر کر رہا تھا، کو امیگریشن چیک کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ایئرلائن اسٹاف کی نشاندہی پر مسافر کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔دورانِ تفتیش، ملزم کے پاس موجود یونان کا رہائشی کارڈ جعلی پایا گیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق، انسان اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں