ہارون آباد ( )تین مئی صحافیوں کے عالمی دن پر صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد زاہد حسین انجم نے کہا کہ صحافیوں کا قلم بولتا ہے اور عوام کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچاتا ہے۔ جو عزم، بہادری اور سچائی کی علامت ہے جس پر صحافت کا وجود قائم ہے۔ یہ دن ان قلم کارو کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے ہر دور میں مشکل حالات کے باوجود سچائی کی ساتھ مقابلے کا حوصلہ رکھا۔ صحافی صرف خبریں فراہم کرنے والا نہیں بلکہ معاشرے کا چوکس محافظ ہے۔ وہ ناانصافی، کرپشن اور ظلم کے اندھیروں میں روشنی بن جاتا ہے۔ جہاں ادارے خاموش ہو جائیں وہاں صحافی کا قلم بولتا ہے اور عوام کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں جہاں طاقتور حلقے اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھتے ہیں، سچ لکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے بہادر صحافی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سچائی کے راستے پر ڈٹے رہتے ہیں۔ ان میں سے بعض نے تو اپنی جانیں بھی قربان کیں اور تاریخ بن گئے افسوس کی بات ہے کہ صحافیوں کو نہ تو مناسب سہولیات ہیں اور نہ ہی مکمل تحفظ۔ اس کے باوجود وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھی بنتے ہیں آج کے دن ہم سچ کی آواز بلند کرنے والے تمام سچے اور نڈر صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہر حال میں حق کا علم بلند رکھتے ہیں۔ بے شک راستہ کٹھن ہے لیکن حق کی فتح یقینی ہے۔ ہمارے پنجاب میں اور بہاولنگر ہارون آباد میں کی سرزمین پر بہت سے بہادر صحافی چوہدری گلزار مرحوم چوہدری ادریس رفعت مرحوم حاجی چوہدری خالق مرحوم۔حمید قریشی مرحوم۔ڈاکٹر ظفر اقبال مرحوم۔ملک رفیق شاہد مرحوم۔شاہد محمود رحمانی۔ڈاکٹر آصف انجم چوہدری مرحوم۔بابا فرزند مرحوم۔حاجی انور ملک مرحوم۔سمیت بڑے بڑے نامور صحافی گزرے ہیں ازاد صحافت کی جدوجہد میں ان کی قربانیاں ایک اہم باب ہیں اور انہیں ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]