27

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)ہاؤسنگ کالونی میں منعقدہ محفلِ میلاد النبی ﷺ میں روحانی و بابرکت

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)ہاؤسنگ کالونی میں منعقدہ محفلِ میلاد النبی ﷺ میں روحانی و بابرکت اجتماع دیکھنے میں آیا، جہاں حضرت سلطان زنیر حسن حق باہو زیب سجادہ نشین نے خصوصی شرکت کی اور اپنے روحانی بیان سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔محفل کا اہتمام شیخ مبین عامر رشید کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس حسان حقیقی کے پلیٹ فارم سے سعود فاروق چغتائی، ڈاکٹر راشد سعدی، حیدر علی، بابر ذوالفقار، شعیب اصغر، شاکر علی ہارون رشید ،بابافرید گنج شکر سے راشد نور غوری اور میاں وحید ناصر سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔
تقریب کی صدارت معروف سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیت اور سابقہ کونسلر شیخ رشید جبکہ شیخ عامر رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف نعت خواں حضرات نے سرورِ کونین ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے عشقِ رسول ﷺ کو ایمان کی بنیاد قرار دیا۔آخر میں حاضرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ شرکاء نے میزبان شیخ مبین عامر رشید کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں