23

ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیر والی میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، فرار ہونے والا ملزم حادثے کا شکار

ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیر والی میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، فرار ہونے والا ملزم حادثے کا شکار ہو کر زخمی حالت میں گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس سرکل ہارون آباد نے فقیر والی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے تعاقب کے دوران ملزم تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد الیاس ولد محمد حسین قوم جوئیہ سکنہ 124/6-R کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں